Buy website traffic cheap

سرفرازاحمد

مسلسل دوسری شکست کے بعد سرفرازاحمد کا ردِ عمل سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں دوسری ناکامی کے باوجود ان کا مورال بلند ہے اور وہ اگلے میچز میں بہتر کھیل کی بدولت کم بیک کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فور میں مسلسل چار میچز جیت کر سرفہرست رہنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب انہیں چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالنا پڑی اور سات میچوں میں چوتھی کامیابی کے سہارے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا تاہم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کیخلاف ناکامی سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ آنے والے میچوں میں عمدہ کارکردگی سے اپنی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دوسری شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ لگاتار چار فتوحات نے انہیں سست بنا دیا یا ان کے پلیئرز کاہلی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں جن کو دہرانے سے گریز کیا جائے گا اور آئندہ میچوں میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور یقین ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن واپس مل جائے گی۔آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں آرام کرانے کی بابت سوال کا جواب گول کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سوالات کو پاکستان سپر لیگ تک ہی محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔