بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنالی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنالی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی–

تفصیلات کے مطابق : اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیدیا تھا– پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی کے سٹیڈیم میں سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی ٹاس کرنے آئے تو پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا اور کپتان ڈیرن سیمی نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ،یہاں بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ،ہماری کوشش ہو گی کہ 180تک سکور بورڈ پر لگائیں ۔ادھر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ باولنگ پہلے کرنے کا مقصد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر دباو ڈالنا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 170سکور تک قابو کرنا ہدف کے تعاقب کے لیے بہترین ہو گا ۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ ہارنےوالی ٹیم کوایلیمینٹرٹوکھیلنے کاایک اورموقع ملے گا۔ ایلیمینیٹرون میں کل اسلام آبادیونائیٹڈکاکراچی کنگزسے مقابلہ ہوگا ۔ پلے آف میچزکے لیے نیشنل سٹیڈیم کی باونڈری 65 سے 70 گز تک کردی گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*