Buy website traffic cheap


کوئٹہ کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز سے ٹکرا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔