Buy website traffic cheap


پی ایس ایل 4 : کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے –

تفصیلات کے مطابق :‌ پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا ہے – دبئی کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی ٹاس کے لیے آئے تو اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ دی ۔واضح رہے کہ دبئی میں کی ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہے جو دوسری اننگز میں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس سے پشاور زلمی کے باولرز کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کے‌ خلاف شاندار فتح
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار فتح حاصل کرلی –

تفصیلات کے مطابق : دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شعیب ملک نے لاری ایونس کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اس دوران روی بوپارا کے اوور میں 24 رنز بھی بٹورے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ، ایونس 49 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔ آندرے رسل نے محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے انہیں 9 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں شعیب ملک بھی 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔ شاہد آفریدی اور حماد اعظم نے 17ویں اوور میں سہیل خان سے 20 رنز بٹور کر کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن محمد عامر اگلے ہی اوور میں شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے کراچی کنگز کو میچ میں واپس لے آئے۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔