Buy website traffic cheap


راحت فتح علی خان کی مزیدعالمی پذیرائی

(ویب ڈیسک) یہ ایونٹ سیریمنی جس کا نام Encaenia ہے اس میں 8 لوگوں کو اعزازی سند سے نوازا جائے گا لندن میں موجود یہ یونیورسٹی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دے گا. یونیورسٹی راحت فتح علی خان کا تعارف معروف قوال اور مسلمانوں کے صوفی کلام پڑھنے والے کے طور پر کرواتی ہے. جنہوں نے معروف خاندان میں آنکھ کھولی اور سات سال کی چھوٹی عمر سے اس ریاضت کا آغاز کیا اور یہ دنیا بھر کے ہائی پروفائل کنسرٹس کر چکے ہیں، انہوں نے پچاس سے زائد ٹیلی ویژن ڈراموں کے ٹائیٹل گانے گائے جبکہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں اپنے ہنر کا لوہا منوایا. اکسفورڈ یونیورسٹی کی یہ تقریب 26 جون 2019 کو منعقد کی جائے گی