Buy website traffic cheap


عابد علی کی بیٹی رحمہ علی نے اپنی سوتیلی والدہ پر الزام عائد کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ روز خالق حقیقی سے ملنے والے نامور پاکستانی اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق : نمازجنازہ میں اہلخانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت نے کی جس کے بعد مرحوم عابد علی کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عابد علی طویل علالت کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے ان کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا پر ان انتقال کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس کی تردید ان کی صاحبزادی رحمہ علی نے کی تھی۔ تاہم گزشتہ رات عابد علی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر تصدیق کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔

عابد علی کی بیٹی رحمہ علی کا سوتیلی والدہ پر الزام

خیال رہے کہ عابد علی کے انتقال کے کچھ دیر بعد غم سے نڈھال رحمہ علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی سوتیلی والدہ و اداکارہ رابعہ نورین پر الزام عائد کیا کہ وہ بغیر بتائے اسپتال سے والد کی میت لے گئیں۔ گلوکارہ و اداکارہ رحمہ علی نے ویڈیو میں کہا کہ ‘وہ پوری دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ والد کی دوسری اہلیہ رابعہ نورین ان کی میت لے کر اسپتال سے چلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میں پھوپھو، پھوپھا، میری بہنیں، میری والدہ ہم سب اس وقت اسپتال میں ہیں، ہم نے نہیں دیکھا نہ ہمیں پتا ہے کہ وہ کہاں لے کر گئ ہیں، ہمیں یہ بھی نہیں پتا کے وہ کس جگہ رہتی ہیں’۔ والد کے غم سے نڈھال رحمہ علی نے کہا کہ ان کی سوتیلی والدہ نے ان کی پھوپھو کو کہا کہ ان کی بیٹیاں ان کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکتیں حتیٰ کہ یہ بھی نہیں بتایا کہ جنازہ کب اور کہاں ہوگا۔ بعدازاں کچھ دیر بعد رحمہ علی نے اپنے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو حذف کردی جس کی وضاحت انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر دی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘عارضی طور پر اس پوسٹ کو چھپایا گیا ہے کیونکہ کچھ لوگ اس پر بیہودہ باتیں کر رہے تھے انہیں شرم آنی چاہیے۔۔۔چیزیں جلد ہی حالیہ حالات کے بعد باقاعدہ طور پر واضح ہوجائیں گی۔