Buy website traffic cheap

شیخ رشید

شیخ رشید نے پانامہ کیس کے بعد دوبارہ کالا کوٹ پہن لیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے گالف کنٹری کلب اراضی کیس میں نیب سے دائر ریفرنس کی کاپی طلب کرلی ۔عدالت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کیس میں دلائل دینے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے گالف کنٹری کلب اراضی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ اراضی لیز کے معاملے پر ریفرنس فائل کردیافردجرم عائد ہونا ہے ، عدالت نے وزیرریلوے شیخ رشید کو کیس میں دلائل دینے کی اجازت دیدی،وزیر ریلوے شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 سال سے کیس زیرالتواہے، لیزپردی گئی زمین کی قیمت 200 ارب سے زائدہے،فرگوسن والے ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں ہیں،وکیل کو 45 لاکھ فیس دی ہے وہ ایک کروڑ مانگ رہاہے۔شیخ رشید نے جسٹس عظمت سعید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سرمایہ تباہ ہو چکا ہے،آپ اس ملک کے سرتاج ہیں ،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں،آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں ۔عدالت نے نیب سے گالف کنٹری کلب اراضی کے معاملے پردائرریفرنس کی کاپی طلب کرلی اور سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔