بنیادی صفحہ -> زراعت / کامرس -> ریلوے کرایوں میں 19 فیصد تک اضافہ :نوٹیفکیشن جاری
ریلوے کرایوں

ریلوے کرایوں میں 19 فیصد تک اضافہ :نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔شیخ رشید کا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جب کہ تیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے، سابق وفاقی وزیر۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*