Buy website traffic cheap

ٹرین

پل قادرہ حافظ آباد کے قریب کار ٹرین کی زد میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پل قادرہ حافظ آباد کے قریب کار ٹرین کی زد میں آگئی . حادثے میں کار سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پھاٹک نا ہونے کی وجہ سے پیش آیا . زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے. زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ھے .زخمیوں میں سعید احمد ولد خدا بخش عمر 37 سال غلام مصطفٰی ولد حاجی وریام عمر 50 سال عبدالسلام ولد بشیر احمد عمر 40 سال شامل جو صادق آباد کے رہاشی تھے. جاں بحق افراد میں نسیم عمر 45 سال ،لعل بخش عمر 60 سال صادق آباد کے رہاشی تھے.