Buy website traffic cheap


راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم اٹھانے کی وجہ بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتی ہیں اور اب ان کی پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر سامنے آئی تو بھارتیوں کے لیے اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوگیا، اس تصویر کے پس منظر میں ایک چوکی پر بھی پاکستانی پرچم دکھائی دے رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت اپنے متنازعہ بیانات ، حلیہ یا پھر کسی نہ کسی حرکت کی وجہ سے ہمیشہ ناقدین کے نشانے پر رہتی ہیں ،اب راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرنے سوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں اور کئی مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستانی ہے ، یہاں بھارت میں کیا کررہی ہے ، پاکستانی چلی جا‘ تاہم راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم تھامنے اور اس سے سکون لینے کی خود ہی وجہ بتادی۔

اپنی ایک اور تصویر شیئرکرتے ہوئے راکھی ساونت نے واضح کیا کہ ’ میں بھارت سے محبت کرتی ہوں، لیکن یہ فلم ’دھارا 370‘ میں میرا کردار ہے‘۔ رپورٹس کے مطابق جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں، یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔