” سپیکرصاحب شیخ رشید کی جنس چیک کروائیں “
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنماء اورسابق صوبائی وزیربرائے قانون راناثناء اللہ نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو ریفرنس جمع کروایا ہے کہ وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد کی جنس چیک کروائی جائے. انہوں نے مؤقف اختیارکیا کہ شیخ رشید احمد اپنی جنس چھپا کر دھوکہ دے رہے ہیں اسلیے ضروری ہے کہ وزیربرائے ریلوے کی جنس چیک کروائی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آسکیں. یادرہے کہ شیخ رشید احمد نےابھی تک شادی نہیں کی ہے اور اس حوالے سے اکثرسیاستدان سوشل میڈیا پر منچلے مختلف قسم کے طنزکا نشانہ بناتے رہتے ہیں. راناثناء اللہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین کافی تنقید کررہے ہیں. صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ہے ان کے نزدیک پارلیمنٹ کی عزت اوربالادستی کہ ایسی قراردادیں قومی اسمبلی میں جمع کروائی جارہی ہیں.
Such a shame. https://t.co/4HGdJBq1r6
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) January 4, 2019
شریف خاندان کی جانب سے این آراو کون مانگ رہاہے
لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد نے دعوٰی کیا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی این آراو کے لیے سرگرم ہیں. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی اے سی پر مان گئی مزید باتیں بھی مان لے گی، شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں، جو شخص ریمانڈپر ہو اس کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے ،شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی این آر او کیلئے سرگرم ہیں اور میری اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں ، مشرف سے این آر او میں بھی شہبازشریف کا مرکزی کردارتھا ،مسلم لیگ کے سب ہی لوگ شہباز شریف پرسہارا کیے بیٹھے ہیں،شریف برادران ملک کے بے تاج بادشاہ بنے بیٹھے تھے اور اُنہوں نے خود سے بڑے کام کرنے کی کوشش کی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے تمام مقدمات ناقص انداز میں لڑے، نواز شریف جب لندن سے واپس آئے تو ان کا بھائی بھی انہیں لینے ایئر پورٹ نہیں پہنچا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بے نظیر بھٹو کے ذریعے سیاست میں آئے، زرداری ملک کے صدر تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، آصف علی زرداری کو بلاول کے ساتھ نہیں دیکھ رہا، بلاول کو زرداری کی حقیقت کا علم ہوگا توان کا رویہ بدل جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتے میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے تھے جو ہار مان لیتا ہے وہ ہار جاتا ہے، عمران خان نے جدو جہد کی اور ہار نہیں مانی اس لئے آج وہ کا میاب ہے۔