Buy website traffic cheap

رینجرز

رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو روک کر نیا ہنگامہ کھڑاکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، مکیش کمار اور اویس قادر کے ہمراہ سال نو کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے پروٹوکول کے بغیر سی ویو پہنچے تو حسب معمول رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی روک لیا۔رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے رکنے پر جب وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سیلوٹ مار کراپنے فرض کی بجاآوری کی۔ مراد علی شاہ نے بھی رینجرز کی فرض شناسی کی تعریف کی۔مراد علی شاہ نے رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر برا ماننے کے بجائے ان کی فرض شناسی کی تعریف کی۔ رینجرز اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کی موجودگی کا علم ہوتے ہی انہیں سیلوٹ مار کر فرض کی بجاآوری کی۔ شہرقائد میں قیام امن کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رینجرز اہلکاروں کی فرض شناسی اور احساس ذمہ داری پیر شب ایک مرتبہ پھر اس وقت سامنے آئی جب سی ویو کا جائزہ لینے کیلئے پرائیویٹ گاڑی میں پہنچنے والے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز کے اہلکاروں نے روک لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے متبادل کا نام بھی سامنے آگیا
لاہور(ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل نے دعوٰی کیا ہےکہ پیپلز پارٹی وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا آخری حد تک ساتھ دے گی تاہم اگر عدلیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہٹا دیا گیا تو پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کو متبادل وزیر اعلیٰ کے طور پر سامنے لایا جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ سندھ کی سیاست کے حوالے سے محاذ گرم ہو چکا ہے ،ایک طرف مراد علی شاہ کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کے لئے تحریک انصاف دباؤ بڑھا رہی ہے تو دوسری طرف جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کا نام آنے کے بعد مراد علی شاہ کے مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک یقینی ہے اور بیس سے 26 ارکان فارورڈ بلاک میں جا سکتے ہیں،