Buy website traffic cheap


رنویر دپیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور (ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گزشتہ کئی روز سے میڈیا پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جب کہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں یہ مقبول جوڑا اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔دپیکا اور پڈوکون کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں۔