Buy website traffic cheap


افغانستان کے مایہ ناز سپنر راشد خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور ٹیسٹ میچ جیتنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 20 سال اور 354 دن کی عمر میں انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔افغانستان نے 224 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی، آل راﺅنڈ پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔میچ کا اسکور کچھ اس طرح رہا۔ افغانستان 342 اور 260 رنز، بنگلادیش 205 اور 172 رنز۔