Buy website traffic cheap

روی بوپارہ

روی بوپارہ پہلی بار کراچی میں کھیلنے کے لیے پرجوش

لاہور(ویب ڈیسک): غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارہ نے کہا ہے کہ چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جس میں دونوں ٹیموں کے تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ 4سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بارکراچی میں فینز کی سامنے کھیلنا میرے لیے بہت فخرکی بات ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ضرور ہیں مگر مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ لمحات یادگارہوں گے، ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی اب ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا سامناکرنے کے لیے تیار ہیں۔