Buy website traffic cheap


سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

مانچسٹر (ماینٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے سمارٹ کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے لحاظ سے خود کو ٹھنڈا یا گرم رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر سردی زیادہ ہو تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمیوں کی صورت میں یہ کپڑا سرد رکھ سکتا ہے، اس کی تیاری میں خاص گرافین استعمال کی گئی ہے۔ اس سے ایک جانب خلانوردوں کیلئے خلائی لباس بنانا ممکن ہوگا تو دوسری جانب موسم کے لحاظ سے سرد یا گرم رہنے والے سمارٹ کپڑے بھی تیار کئے جاسکیں گے۔

سمارٹ لباس کو سرد یا گرم رکھنے کیلئے اس میں بجلی کو استعمال کیا گیا ہے، بجلی کی کمی بیشی سے لباس کو گرم یا سرد رکھا جاسکتا ہے۔ شدید سرد علاقوں میں جہاں عام کپڑے سردی سے بچانے میں کافی نہیں ہوتے یہ کپڑا کافی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اور فوجی مقاصد کیلئے بھی اس کپڑے اہمیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔