Buy website traffic cheap


ریحام خان نے کرونا وائرس کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان تحریک انصاف خصوصا عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ اس بار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کروناوائرس کی بنیاد پرتنقید کا نشانہ بنایاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے گئے ایک تبصرے میں ریحام خان نے کہا کہ ”پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا اور کہنے لگا “سلیکٹڈ تم بھی کچھ تو کرو نا”۔

ریحام خان کا ٹویٹ ہو اور سوشل میڈیا صارفین اس پرتبصرہ نہ کریں ایسا ممکن ہی نہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بھی اس وبا سے نہیں بچ سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ایک صارف نے تو انہیں کرونا وائرس کا پاکستان میں’ ترجمان‘ قرار دے دیا۔

کچھ صارفین نے ریحام کی ہاں میں ہاں ملائی اور وزیراعظم پر تنقید کو آگے بڑھایا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔