Buy website traffic cheap


بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین کرفیو ہٹادیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر مؤثر سفارتکاری کام کرگئی بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 55 روز سے جاری انسانیت سوز کرفیواٹھالیا ہے. بھارتی نیوزچینل انڈیا ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے تمام 22 اضلاع سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے اور مقامی حکام کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ حالات کو نارمل کرنے کے لیے مقبوضہ وادی کے تمام سکولزاور کاروباری مراکزکھول دیا جائے

یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے کرفیوہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اورعالمی برادری پر زوردیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروائے ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں. پاکستان اورعالمی برادری کے مسلسل دباؤکے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیوہٹادیا ہے.