امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1765.99 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1782 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1765.56 ڈالر فی اونس رہے۔
امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1783.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1749.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1762.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔