بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> سانحہ نیوزی لینڈ ، رائل کمیشن تحقیقات کیلئے آج سے کام شروع کرے گا

سانحہ نیوزی لینڈ ، رائل کمیشن تحقیقات کیلئے آج سے کام شروع کرے گا

لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن آج سے کام شروع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق : نیوزی لینڈ قوانین کے مطابق رائل کمیشن عدالتی تحقیقات کا اعلیٰ ترین فورم ہے جو 15 مارچ 2018 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کی تحقیقات کرے گا اور جائزہ لے گا کہ سیکیورٹی ادارے حملے کو روک سکتے تھے یا نہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ رائل کمیشن کے نتائج سے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں 15 مارچ کو نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے۔ 28 سالہ حملہ آور برینٹن فائرنگ کی ویڈیو بناتا رہا اور مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد باہر سڑک پر موجود مسلمانوں کو بھی نشانہ بناتا رہا، واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا جسے بعدازاں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*