Buy website traffic cheap

رویت

عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج کراچی میں بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔ صدارت چیئرمین رویت مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے جن میں ارکان چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کریں گے، زونل کمیٹیاں اپنی رویت کی شہادت سے مرکزی کمیٹی کو مطلع کریں گے جس کے بعد سرکاری طور پر عید بدھ کو ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ لاہور میں اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔