Buy website traffic cheap


پاکستان سٹاک مارکیٹ آغاز کے دوران ہی مندی کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کی پریشانیوں کو بڑھا کر رکھا دیاہے تاہم اب سرمایہ کاروں کیلئے بھی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق : سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 33 ہزار 37 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد بہتری آئی اور 129 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 166 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک بار پھر مارکیٹ پر مندی چھا گئی ۔ اب تک 808 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے اور 100 انڈکس 32 ہزار 358 پوائنٹس کے ساتھ 38 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری لانے کیلئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات بھی کی تھی اور بہتری لانے کیلئے تمام اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے 20 ارب روپے کا سپورٹ فنڈ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک سٹاک مارکیٹ میں بہتری نہیں آ سکی ہے ۔