روسی صدر پیوٹن کی لیبر مارکیٹ2021 ءتک بحالی کی ہدایت

ماسکو (ماینٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومت اور علاقائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکی لیبر مارکیٹ کی 2021 تک ہرصورت بحالی کے لیے مرکزی بینک کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔صدر پیوٹن نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دوسرے ملکوں کی طرح روسی شہری بھی روزگار سے محروم ہوئے ہیں جنھیں روزگار کی واپس فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

صدر نے کہا کہ میں حکومت اور علاقائی اتھارٹیز کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بینک آف رشیا کے ساتھ مل کر لیبر مارکیٹ آئندہ سال تک بحال کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے شہریوں کے لیے امداد جولائی اور اگست میں دستیاب ہوگی جس میں بیروزگاری کے فوائد میں اضافہ اور بچوں کے لیے اضافی ادائیگی بھی شامل ہے۔