Buy website traffic cheap

شوہر

شوہر نے شوبز چھوڑنے کا کہا نہ اداکاری چھوڑی ہے، سعدیہ امام

ماضی کی مقبول اداکاراوں میں شمار ہونے والی اداکارہ سعدیہ امام نے طویل عرصے سے اداکاری سے دور رہنے اور شوبز کو چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔

متعدد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر کئی دن سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ معروف اداکارہ سعدیہ امام نے شوہر کے کہنے پر شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔وائرل ہونے والی خبروں میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے شوہر نہیں چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ شوبز میں جائیں، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کرلی۔تاہم اب اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان نہیں کیا۔سما ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے سعدیہ امام نے شوبز کو چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہ تو شوہر نے کبھی شوبز چھوڑنے کا کہا ہے اور نہ ہی انہوں نے اداکاری چھوڑی ہے بلکہ وہ جلد ہی ایک ڈراما سیریل میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
سعدیہ امام کے مطابق شوبز چھوڑے جانے کی خبریں ان کے خاندان کے مخالف چلا رہے ہیں جب کہ ان کے شوہر اور خاندان والے اداکاری کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کی سپورٹ کرتے ہیں۔