Buy website traffic cheap

نورالحسن

صادق آباد : موٹاپے کا شکار نورالحسن انتقال کرگئے

لاہور(ویب ڈیسک): موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نور الحسن انتقال کر گئے۔ نور الحسن کی چند روز قبل شالیمار ہسپتال میں سرجری کی گئی تھی، سرجری کے بعد 330 کلو وزنی نورالحسن شالیمار ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے۔ صادق آباد کا رہائشی نورالحسن شالامار ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نور الحسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔ ہسپتال کے آئی سی یو میں ایک مریضہ کے انتقال کے بعد لواحقین نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گیا۔ آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، ڈاکٹر معاذ کے مطابق ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے نور الحسن کی موت واقع ہوئی۔ یاد رہے نور الحسن کو 18 جون کو لاہور کے شالامار ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دس روز تک ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کا ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔