Buy website traffic cheap

سی ٹی ڈی

سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کوفائرنگ کا حکم کس نے دیا تھا

لاہور(ویب ڈیسک): ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا تاہم اس فائرنگ کی اجازت اور حکم جس نے جاری کیا تھا اس کا نام بھی سامنے آ گیا ہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق ۔ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے جاری کیا تھا جبکہ وہ ذیشان کو زندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتے تھے اور ایس ایس پی جواد قمر واقعہ کے 45 منٹ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے ۔ایس ایس پی جواد قمر جائے وقوعہ پرپہنچنے کے بعدکار سے سامان نکالتے رہے، جواد قمر کی موقع پر پہنچ کر سامان نکالنے کی موبائل فوٹیج سے بھی تصدیق ہوئی، جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو پولیس کی گاڑی میں رکھتے دیکھا گیا، جواد قمرنے لاشوں کو ہسپتال کی بجائے پولیس لائنز بھجوانے کاحکم دیا۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ 6 گھنٹے بعد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، حکومت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی شمولیت کا معاملہ ہی گول کر ڈالا، دوسری جانب پولیس افسران پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔