Buy website traffic cheap

سیف علی خان

ریس 4 میں سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ریس نے بالی ووڈ میں اچھا بزنس کیا ہے جس کے پہلے اور دوسرے پارٹ میں مرکزی کردار سیف علی خان نے نبھایا جس کے بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا اور ریس 3 میں مرکزی کردار دیا گیا اور امید کی گئی کہ یہ فلم پہلی دونوں فلموں سے زیادہ بزنس کریں گی جبکہ ریس 3 مداحوں کو خوش کرنے میں ناکام رہی – جس کے بعد فلم کے ہدایت کار نے پھر سے فلم کے اگلے پارٹ ریس 4 کیلئے سیف علی خان کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے –

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2018میں ریلیز ہونے والی فلم’ریس3‘ پر کمزور کہانی اور بیکار اسکرپٹ کی وجہ سے شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، عید الفطر پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو فائدہ پہنچا اور فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی لیکن فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں مکمل ناکام ہوگئی، یہاں تک کہ ’ریس 3‘ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قرار دے دی گئی۔ ’ریس 3‘کی ریلیز کے وقت سلمان خان فلم کی کامیابی کے حوالے سے اتنے پُر امید تھے کہ انہوں نے ’ریس4‘ بنانے کا بھی اعلان کردیا تھا لیکن فلم پر ہونے والی تنقید کے بعد ’ریس4‘ کے لیے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کوشش کررہے ہیں کہ سیف علی خان دوبارہ ’ریس فرنچائز‘ میں شامل ہوجائیں۔

گزشتہ سال بالی ووڈ باکس آفس پر کس فلم کا راج رہا ؟
لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں گزشتہ سال تینوں خانز کیلئے خاص اچھا نہیں رہا اور ان کی فلمیں مداحوں کو خوش کرنے میں ناکام رہی مگر ناکامی کا سامنا کرنے کے باوجود تینوں خانز کی فلمیں بالی ووڈ میں گزشتہ سال 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے – جس کے بعد تینوں خانز اس بات پر بہت خوش تو ہے مگر مداحوں کی جانب سے فلموں کو ناپسند کرنے پر ان کو بہت افسوس بھی ہے – اور حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلموں کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے –
ذرائع کے مطابق : بالی ووڈ میں گزشتہ سال فلم’’سنجو‘‘نے دنیا بھر سے 5 سو کروڑ 78 لاکھ روپے کماکر 2018 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم بن گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر جس فلم نے دنیا بھر میں سب سےزیادہ کمائی کی وہ دپیکا پڈوکون کی فلم’’پدماوت‘‘ہے جس نے مجموعی طور پر 5 سو کروڑ 46 لاکھ کمائے۔ رنویر سنگھ کی فلم’’سمبا‘‘ 3 سو کروڑ 10لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی۔ اس طرح چوتھے نمبر پر سلمان خان کی ’’ریس3‘‘ تین سوکروڑ 6 لاکھ، پانچویں نمبر پر اکشے کمار اوررجنی کانت کی ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘2 سوکروڑ 69 لاکھ، چھٹے نمبر پر فلم’’باغی2‘‘دو سوکروڑ 49 لاکھ، ساتویں نمبر پر ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘دو سو کروڑ 47 لاکھ، آٹھویں نمبر پر ’’بدھائی ہو‘‘دو سو کروڑ 15 لاکھ، نویں نمبر پر ’’راضی‘‘100 کروڑ 92 لاکھ اوردسویں نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر سو کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کی۔