Buy website traffic cheap

ساجد جاوید

پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیورکے بیٹے کا تھریسامے کی جگہ اگلا برطانوی وزیراعظم بننے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک): بریگزٹ کی وجہ سے مسائل میں گھری برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مستعفٰی ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہاہے اگروہ بریگزٹ کی وجہ سے اپنے عہدے سے فارغ ہوجاتی ہیں تو ان ہی کی پارٹی کے پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہونگے. یادرہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے منصوبے کی منظوری کابینہ سے لی جاچکی ہے. اگلے مرحلے میں برطانوی پارلیمنٹ سے لی جائیگی. بریگزٹ مسئلے کو لیکر تھریسامے کی کابینہ کے متعدد افراد اپنے عہدے سے استعفٰے دے چکے ہیں. دوسری جانب یورپی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ یکطرفہ طورپر بریگزٹ معاملے میں دوبارہ نظرثانی کرسکتاہے. ساجد جاوید برطانیہ کے وزیرداخلہ بھی رہ چکے ہیں اوروہ کنزورویٹو پارٹی کی جانب سے الیکٹڈ لیڈرہیں. تھریسامے کے مستعفٰی ہونے کی صورت میں ساجد جاوید کو برطانوی وزارتِ عظمٰی کے لیے سب سے بڑا اورمضبوط امیدوارسمجھاجارہاہے. انچاس سالہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید ایک ٹیکسی ڈرائیورکے بیٹے ہیں.

ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد بھی عمران خان کی طرح یوٹرن کے قصیدے پڑھنے لگے
لاہور(ویب ڈیسک): ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرح یوٹرن کے قصیدے پڑھنے لگے ہیں. ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنی حکومت پر ہونے والی تنقید پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت ’یوٹرن‘ حکومت نہیں ہے البتہ کبھی کبھار حکومت کو جب محسوس ہو کہ وہ غلط راستے پر ہے تو فیصلے تبدیل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے صدارتی کونسل سے خطاب کے دوران نیشنل ہائیر ایجوکیشن فنڈ کارپوریشن کے قرض گیروں کی قرضہ واپسی کے نئے نظام کے نفاذ میں تاخیر کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم مکمل لوگ نہیں ہیں، اگرچہ ہم میں سے بہت سے فرشتے ہیں مگر فرشتے بھی غلطیاں کرتے ہیں اور جب وہ غلطی کرتے ہیں تو احساس ہونے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے نفاذ میں تاخیر احتجاج کے باعث ہوئی کیونکہ بہت سے لوگ اس سے مطمئن نہیں ہیں، ہماری آبادی 3 کروڑ 30 لاکھ ہے اور جب لوگ منفی ردعمل دیتے ہیں تو بہت مشکل ہوتی ہے۔ ہم لوگوں کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں اور ان کے مطابق کچھ تبدیلیوں کے بعد اس سکیم سے متعلق نیا اعلان کیا جائے گا۔