بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> سلمان خان نے کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کردی
کینسر

سلمان خان نے کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کردی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کینسر کے ننھے مریض‌ سے ہسپتال میں مل کر اس کی خواہش پوری کردی ہے. تفصیلا کے مطباق کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی سلمان خان کو جیسے ہی پتہ چلا وہ فورا بچے سے ملنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور نا صرف بچے سے ملاقات کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔سلمان خان کی بچے سے ملنے کی ویڈیو اسپتال میں موجود ان کے ایک اور مداح نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر کتنا خوش ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*