Buy website traffic cheap


پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈر اپنے نام کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔