Buy website traffic cheap

سانگلہ ہل

سانگلہ ہل : غریب محنت کش پر قیامت ٹوٹ پڑی

لاہور(ویب ڈیسک):سانگلہ ہل میں محلہ احمد آباد میں غریب محنت کش کے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک دو سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ گلی نمبر 6 احمد آباد میں پرویز جو کہ احمد آباد میں ہی کسی اور جگہ پر جوتوں کے کارخانے میں محنت مزدوری کرتا ہے کی فیملی گھر میں موجود تھی کہ اچانک گھر کے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں پرویز کا دو سالہ بیٹا ایان علی موقع پر ہی چھت کے ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ جنید وغیرہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل میں منتقل کر دیا گیا۔