Buy website traffic cheap

چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہندﺅں کے مذہبی تہوار ہولی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،

صادق سنجرانی کا بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ 179 رکنی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کی صدرات کیلئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔