بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> سرفراز اور ڈیرین سیمی میں دلچسپ مکالمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سرفراز اور ڈیرین سیمی میں دلچسپ مکالمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) سرفراز احمد اور ڈیرین سیمی میں دلچسپ مکالمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی- پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی ہے جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا اور پھر پریس کانفرنس میں اپنی اپنی جیت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق :‌ٹرافی نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچی تو سرفراز احمد اور ڈیرین سیمی کو فوٹوشوٹ اور پریس کانفرنس کی غرض سے بلایا گیا جس دوران دونوں کپتانوں کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد سے ازراہ مذاق کہا کہ سرفراز آج آپ پہلے ٹرافی اٹھالیں، میں کل اٹھالوں گا جس پر سرفراز احمد نے بھی برجستہ جواب دیا کہ آج میں اٹھاﺅں گا اور کل بھی ٹرافی ہم ہی اٹھائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*