Buy website traffic cheap


کرکٹر سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں کیا کہا جانئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے یو اے ای میں ہورہا ہے ۔ مگر آرام کی غرض سے کپتان سرفراز کی جگہ شعیب ملک کو اس سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس آرام کےدوران کپتان سرفراز احمد کھیل سے دور نہیں ہوئے وہ اپنے بیٹے کی صورت میں فیوچر اسٹار تیار کررہے ہیں اوران دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وڈیو ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا شیئر کردی ہے۔

اُنہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی ریس لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں جیسے کہ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقا کے دورے پر تھے تو بیٹے کو لے کر ایک پارک میں پہنچے جہاں مقامی بچوں کے ساتھ اُنہوں نے ریس بھی لگائی تھی۔

اس وڈیو پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں، اب اُن کے بیٹے کی باری ہے ۔