بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سرگودھا میں شادی کے سات سال بعد خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیدیا

سرگودھا میں شادی کے سات سال بعد خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کے سات سال بعد ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔ مبارک ہسپتال سرگودھا میں ایک خاتون نے 6 بیٹوں کو جنم دیا۔ بچے اور انکی ماں صحت مند ہیں۔

پیدائش کے بعد بچوں کو ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، خوش نصیب خاندان کا تعلق پھلروان سےہے، والدین عزیزواقارب خوشی سے نڈھال ہو گئے۔ ہسپتال اور علاقے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جوڑے کے گھر سات سال بعد اولاد ھوئی، بچوں کو وی آئی پی پروٹوکول میں ہسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ والدین نے میڈیا پر آنے سے معذرت کر لی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*