Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے، سعودی وزیرخارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی،کرتار پور پراٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مجبوری الیکشن ہے، بی جے پی سمجھتی ہے پاکستان کیساتھ تعلقات بہترہوئے توووٹ بینک متاثرہوگا، پومپیوپاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کرداراداکررہے ہیں، چین اورروس نے بھی اپناکرداراداکیاہے،ترک صدراوراردن کے شاہ عبداللہ کابھی شکرگزارہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آرہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کودوسراگھرقراردیاہے،سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی،سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوگی، سعودی ولی عہدپاکستانیوں کے دل جیت کرگئے ہیں، آج پاکستان نے بھارت کو3بڑے سگنل دیئے ہیں،بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کوواپس بھیجنے کافیصلہ کیا،ڈی جی ایم اورابطے بھی بحال کرناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور پر اٹاری بارڈرپرملاقات سے فرق نہیں پڑےگا،پاکستان امن کاخواہاں ہے،اپنی کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان میں بھی امن کاخواہاں ہے، چین ہمارادوست ملک ہے ہرمعاملے پرمشاورت ہوتی رہتی ہے، پاکستان کیخلاف جارحیت کی گئی توبھرپوردفاع کریں گے۔