Buy website traffic cheap


سعودی عرب کامسلم ملک کے حوالے سے بڑا بیان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام اپنے جائز حق کو پا نہیں لیتے مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا۔

تیونس کی میزبانی میں شروع ہونے والے 30 ویں عرب لیگ سربراہی اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان نے اجلاس کی صدارت تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے حوالے کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے اپنے جائز حق کو پانے تک مسئلہ فلسطین ہمارے ترجیحی مسائل میں سرفہرست رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گولان پہاڑیوں پر شامی حاکمیت کو غصب کئے جانے کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اس معاملے میں بین الاقوامی فیصلوں کے مطابق اور شام کی خود مختاری اور کسی بھی قسم کی خارجہ مداخلت کا سدباب کرنے والے جامع سیاسی حل کی تلاش ضروری ہے۔

یمن کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم، اقوام متحدہ کی سیاسی حل کی کوشش کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن میں حملوں کو بند کروانے کے لئے ایرانی حمایت کے حامل حوثی عسکریت پسندوں پر دباو ڈالے۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی دین ، نسل اور وطن نہیں ہے