Buy website traffic cheap

پالیسی ریٹ , سٹیٹ بینک آف پاکستان

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیاہے،پالیسی ریٹ میں کمی سے متعلق وفاقی حکومت کوآگاہ کردیاگیا ۔

15 ماہ بعد بالآخر سٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیاہے،پالیسی ریٹ13 اعشاریہ 25 فیصدتک پہنچنے کے باعث نجی شعبے نے قرض لینا بند کردیا تھا،پالیسی ریٹ میں کمی سے نجی شعبے کی جانب سے قرض کا حصول دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی سے متعلق وفاقی حکومت کوآگاہ کردیاگیا ،وفاقی وزراءنے مہنگائی کم نہ ہونے پر معاشی ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات کااظہار کیاتھا ،مہنگائی میں کمی کیلئے وزیراعظم نے آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی ۔