بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تعریفوں کےپل باندھ دیے
ڈاکٹریاسمین راشد

چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تعریفوں کےپل باندھ دیے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیویٹ یونیورسٹیزکی قانونی حیثیت سے متعلق کیس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد عدالت میں پیش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہا ہے ،دوران سماعت یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کے ریمارکس پراپوزیشن مجھ سے استعفے کامطالبہ کررہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کواستعفیٰ نہیں دینے دیں گے،آپ اپناکام کریں،آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ بہت قابل احترام ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پوراکیرئیر بے داغ ہے ،ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے ایسے پیغامات موجود ہیں ،کیا ان حالات میں کام چھوڑ کرنا چھوڑ دیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے آپ کے خلاف یہ مہم شروع کی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے الفاظ نہیں جن سے تعریف کریں ۔

چوہدری نثارنے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
لاہور(ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا ٹرمپ کو جراتمندانہ جواب قابل تعریف ، شیلٹر ہوم منصوبہ لاجواب ہے ۔چودھری نثار کاکہنا ہے حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلئے وقت ملنا چاہیے۔ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو نہیں جاتا جبکہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت باتیں کم اور کام پر توجہ زیادہ دے جبکہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کو غیر روایتی وزیر اعظم بننا چاہیے۔انہوں نے مسلم ممالک سے ملنے والی امدادکا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں جاتا ۔ دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی وجہ سے مدد کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*