بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو بڑی خوشخبری سنادی

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف گرلز گائیڈ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانیوالی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کر دی تھی۔گرلز گائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے معاملہ نمٹانے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*