بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> عدالت نے وزیر اعظم کیخلاف دائر کی جانے والی درخواست کا فیصلہ سنادیا

عدالت نے وزیر اعظم کیخلاف دائر کی جانے والی درخواست کا فیصلہ سنادیا

لاہور(ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی ہرجانے کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق : ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے فیصلہ سنایا اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا۔ دوران سماعت عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا ہوچکی ہے اس لیے وزیر اعظم کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بلا جواز ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا جس میں موقف اختیارکیا تھا کہ عمران خان نے جلسوں میں تقاریر کے دوران انہیں منشیات کا سمگلر کہا جس سے ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*