Buy website traffic cheap

شریف

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کے متعلق فیصلہ سنادیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی ہے اور انہیں چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہاکرنے حکم جاری کر دیا ہے ، عدالت عظمیٰٰ نے نوازشریف کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے اور دو ضمانتی دینے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزا معطل کر دی ہے اور انہیں چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ ان پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہو گی ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کوچھ ہفتے کے بعد خود گرفتاری دینا ہو گی ، نوازشریف نے گرفتاری نہ دی تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے ، دوبارہ ضمانت کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہو گی ، نوازشریف مرضی کے ڈاکٹر اور ہسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کی ضمانت ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہے جبکہ نوازشریف پر دوران ضمانت ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔