Buy website traffic cheap

سعید غنی

سعید غنی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، وزیر بلدیات عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع، مئیر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ جسٹس گلزار نے کہا کیا یہ دستخط کسی پٹے والے کے ہیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ غیر قانونی تجاوزات ختم کریں یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے اس پر عمل کریں۔ عدالت نے ریمارکیس دیئے کہ دہلی کالونی میں 8،8 منزلہ بلڈنگز بنائی جاتی ہیں، نہ پانی ہوتا ہے نہ لفٹ، زینب مارکیٹ سمیت پورے صدر میں غیر قانونی پارگنگ ہوئی ہے، آپ کب کاروائی کریں گے ؟ کب نیند سے اٹھیں گے۔ سپریم کورٹ نے ایس بی سی اے کو شہر بھر سے تجاوزات فوری ختم کرانے کی ہدایت کر دی۔