بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق حکومت کو اہم حکم جاری کردیا
عافیہ صدیقی

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق حکومت کو اہم حکم جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے ؟ عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہو جائے۔ عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*