بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> سپریم کورٹ کے زیرِاہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے متعلق ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد آج ہوگا
سمپوزیم

سپریم کورٹ کے زیرِاہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے متعلق ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے زیرِاہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے متعلق ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد آج ہوگا. آبادی اسی رفتارسےبڑھی،تو30 سال میں دوگنا ہوجائےگی. سمپوزیم میں‌غورکیا جائیگا کہ ملک میں بڑھتی آبادی پرکیسےقابوپایاجائے؟؟؟. سمپوزیم میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اورچاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے. نصاب میں شمولیت اورعلما کا تعاون حاصل کیاجائے گا.وفاقی حکومت کی جانب سےخصوصی فنڈبنایاجائے گا. پاپولیش کنٹرول کے لیے قائم ٹاسک فورس کی سفارشات آج اجلاس میں پیش کی جائیں گی.

بنی گالہ کیس: جوبھی انصاف کے لیے کھڑاہوتاہے، حکومت اسے عہدے سے ہٹادیتی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے بنی گالہ تجاوزات کیس میں سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیررضوی شچی بات کرنیوالے آدمی تھے. جوبھی انصاف کے لیے کھڑاہوتاہے حکومت اسے عہدے سےہٹادیتی ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت کی، کیس میں وزیراعظم عمران خان کاگھرریگولرائزکرانے کامعاملہ بھی زیرالتواہے،سابق وزیراعظم نوازشریف چیف جسٹس ثاقب نثارکی عدالت میں موجودہیں، کیس میں اٹارنی جنرل آفس کے نمائندے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیررضوی کوہٹانے پرعدالت برہم ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کس کس نے ریگولرائزیشن فیس جمع کرائی ہے؟ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کس کس نے ریگولر کرنے کےلئے اپلائی کیا؟ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ عمران خان کا گھر ریگولر ہونے کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟ کیا عمران خان نے گھر ریگولر کرانے کےلئے درخواست دی؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بابر اعوان آج کیوں نہیں آئے؟ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے بتایا کہ بابر اعوان چھٹی پر ہیں،چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ درخواست گزاروں سے مزید معلومات اور دستاویزات مانگی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*