بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بچانے کیلئے سیلف فلائنگ ڈرونزپر کام جاری
ڈرونز

ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بچانے کیلئے سیلف فلائنگ ڈرونزپر کام جاری

لاہور(ویب ڈیسک )آگ لگنے یا دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران بلند عمارتوں میں پھنسے افراد چھلانگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں جو اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اس مشکل کا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلف فلائنگ ڈرونز بنانے پر کام جاری ہے، جس کے ذریعے آگ لگنے کی صورت میں یا کسی اور ہنگامی صورتحال میں بلند عمارتوں میں پھنس جانے والے افراد کو محفوظ کیا جاسکے گا۔یہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیزائن سے آراستہ نیٹ گارڈ ڈرون ہوگا، جسے آگ لگنے کی صورت میں ایک سگنل موصول ہوگا، جس پر یہ فوری طور پر باہر نکل جائے گا۔اس میں جی پی ایس سسٹم بھی نصب ہوگا، جس کے ذریعے یہ ڈرون آگ لگنے والے مقام کو تلاش کرسکے گا۔نیٹ گارڈ ڈرون کے چاروں اطراف 4 پاور پروپیلر نصب ہوں گے جب کہ درمیان میں جالی (net) لگی ہوگی۔ڈیزائنرز کے مطابق یہ جالی پولیوریتھین کی کواڈرپل لیئر (quadruple layer) سے بنی ہوگی جو اتنی مضبوط ہے کہ ایک شخص کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں ایواکیو سینسرز (evacuee sensors) بھی شامل ہوں گے، جس کی مدد سے فرد جس سمت میں چھلانگ لگانے کے لیے کھڑا ہوگا، ڈرون بھی ا±سی ڈائریکشن میں جائے گا، تاکہ صارف آسانی سے چھلانگ لگا لے۔نیٹ گارڈ ڈرون کو چین کی گوئنگ ڈونگ پولی ٹیکنیک نارمل یونیورسٹی کے شعبہ اسکول آف الیکٹرونک انجینئرنگ آرٹ کے 6 طلبائ پر مشتمل ایک گروپ نے ڈیزائن کیا ہے جنہیں گولڈن پن کانسیپٹ ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*