Buy website traffic cheap

MD PCB, Wasim Khan, South Africa, Series, Rawalpindi, PSL5

” جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائیگی “

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ساتھ سیریز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے رواں ماہ کے آخر میں کسی موثر نتیجہ پر پہنچ جائیں گے، سیریز کے حوالے سے پروٹیز کرکٹ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ کی آمد کے منتظر ہیں۔ یہ سیریز راولپنڈی میں کھیلے جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچوی ایڈیشن کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، ملک بھر میں موجود ایونٹ کے آغاز کے منتظر شائقین کرکٹ کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے، 32 روزہ ایونٹ کے دوران ملک کے 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا انعقاد ملک بھر میں موجود مداحوں کو کھیل سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک میں انٹرنیشنل میچز کو مستقل بنیادوں پر انعقاد کو بھی یقینی بنائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے لیگ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں منعقد کرانا زیادہ آسان تھا مگر ہم اس کھیل کو ان دو شہروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے، ملک میں کرکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ وینیوز تیار کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں کھیل کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک بھر میں موجود شائقین کھیل تک کرکٹ کی رسائی ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہیں، چاہتے ہیں کہ اپنے ہیروز کو سامنے کھیلتا ہوا دیکھ سکیں، پی سی بی پشاور، ملتان، فیصل آباد اور حیدر آباد کرکٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، مگر یہاں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے لیے لاجسٹک اور ہوٹل سمیت دیگر بہترین سہولیات درکار ہیں۔