حفیظ کو کرونا کی شدید علامات، کانفرس میں 13 بار کھانسے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راو نڈر محمد حفیظ کو کرونا کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں۔محمد حفیظ کو کرونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں

ایک، دو نہیں محمد حفیظ 13 مرتبہ ٹیلی کانفرنس میں کھانستے رہے۔صحافی نے محمد حیفیظ سے سوال کیا کہ خیریت ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ معمول کی کھانسی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا ہے

لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔ لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔