بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر چھائے شک کے بادل چھٹ گئے
شاداب خان

شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر چھائے شک کے بادل چھٹ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)شاداب خان کی واپسی سے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا چہرہ کھل اٹھا جب کہ لیگ اسپنر کی فٹنس پر چھائے شکوک کے بادل چھٹ گئے۔ورلڈکپ کیلیے15رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو خطرناک وائرس کی نشاندہی ہوئی،انھیں انگلینڈکیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کرتے ہوئے علاج کیلیے انگلش ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے رجوع کیا گیا،لیگ اسپنرکی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ چکا تھا تاہم گذشتہ روز پی سی بی کی جانب اعلان کیا گیا کہ شاداب خان کے چند روز قبل نئے جانے والے خون کے ٹیسٹ میں وائرس کی علامات نہیں پائیں گئیں، لیگ اسپنر ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش آنے پر شاداب خان کو انگلینڈ روانگی کیلیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے،دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کی دستیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ اسپنر کی واپسی سے ٹیم متوازن ہوجائے گی،نوجوان کرکٹرز کی موجودگی میں ڈریسنگ روم اور میدان میں ٹیم کا ماحول پْرجوش ہوجاتا ہے،امید ہے کہ ورلڈکپ سے قبل شاداب مکمل طور پر میچ فٹنس حاصل کرلیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*