Buy website traffic cheap

Foreign Minister

افغانستان کے مسئلے کاحل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے اور جو مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔
افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات بہت سودمند رہی، افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل”سیاسی حل” ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغانستان میں امن طاقت کے بل بوتے پرقائم ہونا ہوتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا، مذاکرات کا راستہ اختیارکرنے کے عمران خان کے نکتہ نظر کی تائید امریکا، روس چین اور خطے بھی کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گفتگو دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے بھی ہوئی ہے، افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، دوحہ امن معاہدے پرعملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، لوئیہ جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوردورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کو جلد آگے بڑھایا جائے۔